بٹیر کا غیر قانونی شکار، 12 ملزم گرفتار ،لاکھوں کے جرمانے
لاہور(این این آئی)وائلڈ لائف رینجرز نے پنجاب میں بٹیر کے غیر قانونی شکارکیخلاف کریک ڈاؤن میں12 ملزموں کو گرفتار کر کے چالان کر دیا ،8 ملزموں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانے۔۔۔
جبکہ بٹیر اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزموں کیخلاف ایف آئی آرز درج کر وا دی گئیں ۔ 28 غیر قانونی نیٹنگ گیئرز قبضے میں لیے گئے ۔کارروائی اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان سمیت 8 اضلاع میں کی گئی۔ گجرات، وزیرآباد میں 4 شکاری پکڑے گئے ،ساہیوال ریجن میں 5 شکاریوں کوایک لاکھ 30 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مظفرگڑھ میں 9 نیٹنگ گئیرز ضبط کئے گئے ،بہاولپور میں شکاریوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرو ادی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments