بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) برکی پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے 13/14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم منیب اور کامران گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے باہر کسی کام کے لیے گیا تھا ،ڈوگرائے قبرستان کے پاس سے گزر رہا تھا تو ملزمان نے بچے کو زبردستی قبرستان میں لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جسے گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد محمد عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزم منیب اور کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments