اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے کا جوڈیشل ریمانڈ

 اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا  طریقہ پوچھنے والے کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی عدالتوں میں اہم مقدمات پر سماعت، اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والے ملزم کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

 ضلع کچہری لاہور میں اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی، این سی سی آئی اے نے تین روزہ  جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کے والد کو کوئی اعتراض تو نہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ والد کو کوئی اعتراض نہیں، وہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے ، والد کے مطابق ان کا بیٹا الٹی سیدھی تحقیق کرتا رہتا ہے ، این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...