وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس شروع، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر غور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں خیبرپختونخوا کی صورت حال پر اہم اجلاس شروع ہو گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر کشمیر امور امیر مقام، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعت عطا تارڑ شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر راج اور دیگر آپشن پر غور ہوگا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں گورنر رول یا ایمرجنسی کے آئینی پہلووں سے نپٹنے کے لئے آج اہم مشاورتوں کا دن ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے جبکہ آج شام یا رات کو ایوان صدر میں بھی ایک اہم بیٹھک ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم اس اہم ملاقات کے دوران صدر مملکت کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیں گے، تمام سیاسی، آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے بدترین گورننس کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لا تعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments