ایشین گیمز سیمی فائنل، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
نشین: (دنیا نیوز) ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف دے دیا۔
جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments