خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے پس پردہ رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی طلبی پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments