شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی

حمص: (دنیا نیوز) شام کے وسطی شہر حمص کے قریب میسیاف پل پر ایک بس کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی تصدیق حمص کے محکمہ صحت کے ایک ذریعے نے سرکاری خبر رساں ادارے سانا سے گفتگو میں کی، حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی اور نہ ہی حملے کے محرکات فوری طور پر معلوم ہوسکے ہیں، سکیورٹی ادارے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...