سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خلیج کی سلامتی اور استحکام ناقابل تقسیم ہے۔

انہوں نے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی سلامتی و سٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے استحکام کی مشترکہ کوشش ہے۔

سعودی ولی عہد نے عالمی توانائی بحران اور سمندری سلامتی کیلئے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی ذکر کیا۔

محمد بن سلمان نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے حوثی ملیشیا کے خلاف یمنی حکومت اور سوڈان کے اتحاد و استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...