نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا

برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے اور اس کی کوئی فوجی مشق یا سرگرمی روسی سرزمین کے لیے خطرہ نہیں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ روس کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا خطرہ فی الحال حقیقی نہیں اور صدر پیوٹن جانتے ہیں کہ وہ نیٹو کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ روسی حکام نے یورپی ممالک پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ یورپی حکومتیں روس پر ہائبرڈ جنگی سرگرمیوں کا الزام لگاتی ہیں جسے ماسکو مسترد کرتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بالٹک خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے فریقین کے درمیان غلط اندازے اور براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...