سعودی ولی عہد سے اماراتی نائب صدر کی ملاقات، خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق شیخ منصور بن زاید نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے سعودی ولی عہد کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...