امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا ہے کہ آپ جلد بہت اہم واقعات ہوتے دیکھیں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ایک ایسے ملک سے نمٹ رہے ہیں جو تقریباَ تباہ ہو چکا ہے، ان کی معیشت اچھی حالت میں نہیں ہے، ان کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے اور ان کا طیارہ شکن نظام بھی ختم ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ’آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تیل کی کھیپوں کی مقدار امریکی تاریخ میں کسی بھی وقت سے زیادہ رہی ہے۔
امریکی صدر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ میں صرف جنگ کے عرصے کی بات نہیں کر رہا، بلکہ پوری تاریخ کی بات کر رہا ہوں۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس کا کنٹرول ہے اور حالیہ جنگ شروع ہونے سے پہلے جیسے حالات تھے، وہ ابھی بحال نہیں ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments