غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس دوملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ

 غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس  دوملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور( کورٹ رپورٹر) کینٹ کچہری لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے دو ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 دوسری جانب عدالت نے شریک ملزمہ مسکان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزمان محسن اور علی غزین کو عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے پوٹینسی ٹیسٹ اور ڈی این اے کروانا ہے ، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت نے ملزمان کو 5 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...