منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
سید والا(نامہ نگار)تھانہ سید والا پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پونے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر تھانہ سید والا کے ایس ایچ او وقاص انور چوکی انچارج کوٹ حاکم اے ایس ائی محمد اعظم نے دیگر پولیس اہلکاروں کی مدد سے گاؤں چاہ عمر والا کے رہائشی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کامران بھٹی کو گرفتار کر کے 18سو گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزم کو اندراج مقدمہ کے بعد جیل بھجوا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments