گجرات :9فوڈ پوائنٹس کو جرمانے مضر صحت اشیا خورونوش تلف
گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 9 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں 71 انسپکشنز کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 36 بہتری کے نوٹس جاری کیے
جبکہ 9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 8 لیٹر مضر صحت خراب تیل، کیڑوں سے متاثرہ 5 کلوگرام زائدالمیعاد اشیائے خورونوش اور 2 لیٹر غیر صاف پینے کا پانی تلف کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments