طالبات سے مبینہ ہراسگی پر 4ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
قصور(خبرنگار )چونیاں کے نواحی علاقہ قلعہ روپا سنگھ میں سکول طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے ، پیچھا کرنے اور ۔۔۔
جعلی آڈیو کال ریکارڈ کر کے بلیک میل کرنے والے 4ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔قلعہ روپا سنگھ کی رہائشی خاتون (ف) کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق اکرم، علی رضا، عبدالرحمن اور عبداللہ پر الزام ہے کہ وہ سکول یا گھر سے نکلنے والی بچیوں کا پیچھا کرکے انہیں ہراساں کرتے تھے ۔ ملزموں پر مبینہ طور پر جعلی آڈیو کال ریکارڈنگ عزیز و اقارب کو سنا کر بلیک میل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments