تلخ کلامی کی بنا پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تلخ کلامی کی بنا پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے طارق آباد میں ملزم غلام غوث نے حلیم پوائنٹ پر معمولی تلخ کلامی کی بناء پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کی زد میں آکر کاوّنٹر پر موجود افراہیم رضا موت کی آغوش میں چلا گیا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غوث علی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments