میاں بیوی پر جان لیوا فائرنگ کر نیوالا اشتہاری پکڑا گیا

میاں بیوی پر جان لیوا فائرنگ کر نیوالا اشتہاری پکڑا گیا

آصف نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبدالستار پر حملہ کیا تھا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی پر جان لیوا فائرنگ کرنے والا اشتہاری ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تھانہ ترکھانی کے علاقے میں ملزم آصف نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبدالستار اور اس کی بیوی پر فائرنگ کی تھی اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم ان کو بلیک میل کر کے 18 لاکھ روپے وصول کرنا چاہتا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو کر اشتہاری قرار پایا تھا، پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے اشتہاری ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...