لاہور:حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے اعظم کلاتھ مارکی لاہور سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم ابوذر کو حراست میں لے لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے ،موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ،ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments