میاں بیوی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار میں شمائلہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ
وہ اپنے خاوند کے ہمراہ فارمیسی سے دوا لے کر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments