منشیات فروش سمیت 6ملزمان گرفتار، چرس،غیر قانونی اسلحہ برآمد
منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
واں بھچراں (نمائندہ دنیا) تھانہ واں بھچراں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار، چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دورانِ چیکنگ محمد حسنین سکنہ واں بھچراں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2404 گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری جانب غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عمران سکنہ چاندنی سے رائفل 44 بور، محمد نواز سے رائفل 223 بور، اظہر شہزاد سے رائفل 44 بور، محمد اکرم سے ریپیٹر 12 بور اور ذکاء اللہ سے بندوق 12 بور برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے اجازت نامے یا لائسنس پیش نہ کر سکے ۔ پولیس نے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ واں بھچراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments