پینسرہ میں واٹس ایپ ہیکنگ،13 لاکھ روپے فراڈ کا انکشاف، ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد نے فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے مالی فراڈ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خود کو کوریئر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے شہری سے رابطہ کیا اور اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ شہری کو 13 لاکھ روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments