منافع کا لالچ دے کر معذور محنت کش سے ایک لاکھ 60ہزار روپے ہتھیا لئے
راہوالی (نمائندہ دنیا) نوسرباز نے منافع دینے کا جھانسہ دے کر معذور محنت کش کی ایک لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی۔ متاثرہ شخص نے رقم کی واپسی کے لیے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بدوکی گوسائیاں کے رہائشی معذور محنت کش محمد سجاد احمد ولد عبدالشکور قریشی کے پاس دو سال قبل کوٹ بارے خان کا رہائشی مدثر علی ولد محمد الیاس آیا اور اسے باتوں میں لگا کر ایک لاکھ 60 ہزار روپے اس شرط پر لیے کہ رقم بطور امانت رکھ کر کاروبار میں لگائے گا اور اسے ماہانہ منافع دے گا۔ تاہم ملزم نے نہ رقم واپس کی اور نہ ہی کوئی منافع دیا۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور بعدازاں صاف انکار کر دیا۔ متاثرہ شخص نے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments