شادی کا وعدہ ،خاتون سے مبینہ زیادتی کاملزم دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے شادی کا وعدہ کرکے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی ملزم سے بازار میں دوستی ہوئی، جس کے بعد ملزم اسے شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ملزم اپنے نکاح کے وعدے سے مکر گیا اور شادی کے اصرار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔اطلاع ملنے پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پنڈی راجپوتاں سے گرفتار کر کے مزید تفتیش جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments