واردات کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

 واردات کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپوٹر) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے واردات کی کوشش ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق مشکوک شخص واردات کی نیت سے جامعہ نعیمیہ خالی پلاٹ کے قریب موجود تھا۔۔۔

اس نے پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی ،اس دوران تیز رفتاری کے باعث ملزم موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عبدالرحمن چوری اور ڈکیتی کے 21 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...