علی پور چٹھہ :ڈمپر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار ڈمپر نے 22 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ دانیال لطیف موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ سے علی پورچٹھہ واپس آ رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ گیا ،
پہیے تلے آنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سڑکوں پر بھاری ڈمپرز کی تیز رفتاری زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بن چکی ہے ، آئے روز حادثات کے باوجود گاڑیوں کی رفتار اور آمدورفت کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بھاری ڈمپرز کیلئے مخصوص روٹس اور اوقات آمدورفت مقرر کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments