اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

 اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر خاتون  سے مبینہ اجتماعی زیادتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر میں گھس کر مسلح افراد کی اہلِ خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 97 شمالی میں راشد اپنی بیوی (ث) اور بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ چار مسلح افراد زبردستی داخل ہوگئے اور اہلِ خانہ کو خوفزدہ کرکے یرغمال بنا لیا۔ اس دوران تین نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر خاتون کو ایک کمرے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کا چوتھا ساتھی راشد پر اسلحہ تان کر کھڑا رہا تاکہ وہ مزاحمت نہ کر سکے ۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔  واقعے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...