کھچی والا :دو گروپوں میں تصادم ، باپ بیٹا جاں بحق ، 2 زخمی

کھچی والا :دو گروپوں میں تصادم ، باپ بیٹا جاں بحق ، 2 زخمی

علاقے میں خوف،وقوعہ نواحی گاؤں چک نمبر 185 سیون آر میں پیش آیا اسلحہ کاآزادانہ استعمال، زخمی، جاں بحق افراد فورٹ عباس ہسپتال منتقل

کھچی والا (سٹی رپورٹر ) نواحی گاؤں چک نمبر 185 سیون آر میں دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھچی والا کے نواحی گاؤں چک نمبر 185 سیون آر میں دو گروپوں کے درمیان کسی تنازع پر شدید لڑائی ہو گئی، جس کے دوران مبینہ طور پر اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد جمیل اور اس کا بیٹا محمد عاطف موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ محمد آفتاب اور محمد محسن شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس تھانہ کھچی والا بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس واقعہ کی وجوہات اور تصادم میں ملوث افراد کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...