کوٹہ سے کم آٹا مارکیٹ سپلائی کرنے پر فلور ملز سیل
پنڈی بھٹیاں میں سستے آٹے کے 2660کے بجائے 400تھیلے سپلائی ہو رہے تھے
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )سرکاری کوٹہ سے سستی گندم حاصل کر کے مارکیٹ میں کوٹہ کے مطابق سستا آٹا سپلائی نہ کرنے پر محکمہ فوڈ نے زویا فلور ملز پنڈی بھٹیاں کو سیل کرکے لائسنس بھی معطل کر دیا جبکہ منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی ورک کے مطابق محکمہ فوڈ کی پالیسی اور ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کی ہدایت پر زویا فلور ملز کو روزانہ 38میٹرک ٹن گندم سرکاری کوٹہ کے تحت فراہم کی جاتی ہے جس کے بدلے فلور ملز انتظامیہ 10کلو گرام کے سستے آٹے کے 2660تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی پابند تھی تاہم مبینہ طور پر فلور ملز مینجر رانا صہیب صرف 400تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہا تھاجس پر مقدمہ درج کروا کر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی ایف سی نے مقدمہ مالکان کے بجائے ملز منیجرکے خلاف درج کر ایا جبکہ شہری علاقے میں سستا آٹا نہ ملنے کی بار بار شکایات کر چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق سستے آٹے کی علاقہ بھر میں قلت رہتی ہے اور شکایات انتظامیہ سے کی جاتی رہی ہیں ۔دوسری طرف فلور ملز مالکان سرکاری کوٹہ سے سستی گندم حاصل کر کے مارکیٹ میں مہنگے داموں آٹا فرخت کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments