لاہور: ٹیپو ٹرکاں والا کے اڈے پر امیر بالاج کے ساتھیوں کی پھر فائرنگ

لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے اڈے پر امیر بالاج کے ساتھیوں کی پھر فائرنگ، فوٹیج منظر عام پر آ گئی، علاقے میں خوف و ہراس۔

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیپو ٹرکاں والا کے ڈیرے سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرے سے فائرنگ کی دوسری قسط بھی منظر عام پر آ گئی۔ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے ساتھی خوفناک طریقے سے فائرنگ کرتے رہے۔ علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ اتوار کے روز بالاج کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں اس کے ساتھی فائرنگ کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر بالاج اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اہل علاقہ نے قانون کو موم کی ناک سمجھنے والے ٹیپو ٹرکاں والا کے ساتھیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں