نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سربراہ پاک فضائیہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کومبارکباد
  • بریکنگ :- ایئرچیف کی قومی ٹیم کو 10 وکٹوں کی شاندارجیت پرمبارکباد
  • بریکنگ :- شاندارکارکردگی نےتمام پاکستانیوں کاسرفخرسےبلندکردیا،ایئرچیف
  • بریکنگ :- ٹی 20 ورلڈکپ،ہماری نیک خواہشات ٹیم کےساتھ ہیں،ترجمان پاک فضائیہ
Coronavirus Updates

لاہور: اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، پنجاب حکومت نے کمروں میں بیڈ لگوا دیئے

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیلامی روک دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کی نیلامی کا عدالتی حکم امتناعی آنے کے بعد نیا موڑ آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے چار کنال سترہ مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصراللہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے بارہ کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے بیڈ لگوا دیئے ہیں۔

12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔ 28 جنوری کو ہجویری ہاؤس کی نیلامی کی بولی میں کسی ایک شہری نے حصہ نہیں لیا تھا۔

اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خوش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ بنا دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں