آنیوالے 3 ماہ ملکی معیشت اور انڈسٹریلسٹس کیلئے اہم ہیں: جام کمال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ آنے والے 3 مہینے ملک کی معیشت اور انڈسٹریلسٹس کے لئے بہت اہم ہیں۔

وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ بجٹ کے آنے سے پہلے ہماری اپنی پوری کوشش ہوگی کہ مؤثر حکمت عملی طے کریں، میں چاہتا ہوں کہ تمام سٹیک ہولڈرز ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، ہمیں صحیح وقت پرصحیح کام اور صحیح نتائج کی ضرورت ہے۔

جام کمال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بہت محنت کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹے ملک اور حالات کو بہتر کرنے میں مگن ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں