شوگر ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت کےانڈسٹری کو ڈی ریگولیشن کے اقدام کا خیر مقدم

لاہور:( دنیا نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن نے پنجاب حکومت کےانڈسٹری کو ڈی ریگولیشن کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اشیا خورونوش کی تجارت ایک پرائیویٹ کاروبار ہے جس طرح چاول، گندم یا دوسری اجناس ہیں، یہ ڈی ریگولیشن ابھی صرف 50 فیصد ہے، باقی 50 فیصد تب کامیاب ہوگی جب وفاقی حکومت بھی وفاق کے تمام شکنجوں سے انڈسٹری کو آزاد کرے گی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مکمل ڈی ریگولیشن سے ہی دنیا کے تمام چینی پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ مقابلہ ممکن ہے، انڈسٹری پاکستان کیلئے مستقل بنیادوں پر 2 سے 4 اَرب ڈالر کی آمدن دینے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی قوائد و ضوابط کو پورا کرنے میں بہت وقت ضائع ہو جاتا ہے، پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں