یو ایس اوپن : جسیکا پیگولا اورکیرولینا موچووا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

ویمن سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز ٹاپ 4 راؤنڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حدادمایا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں