صوابی میں پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی کا چوکیدار قتل

صوابی: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی کے چوکیدار کو نامعلوم شخص نے قتل کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح شہری نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق نامعلوم شخص نے شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کرنے والا شخص نشے کا عادی تھا۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ مسلح شخص کا تعاقب کیا جس پر مسلح شخص نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی تاہم پولیس کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں