سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول، قومی کرکٹرز سخت فٹنس ٹیسٹ سے پریشان

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو سخت فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین اور بعض سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے اور سخت فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کردیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے، فٹنس ٹیسٹ میں بنچ پریس، سکن فولڈ ، بنچ پل سکواٹ اور جمپ شامل ہیں۔

2 کلو میٹر ٹرائل رن مکمل کرنے کے لیے 8 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ تین رنز کے لیے 10 سیکنڈز کا وقت مقرر کیا گیا ہے، 30،30 سیکنڈز کے وقفے سے 6 مرتبہ 3 رنز لینے ہیں، دوڑ اور 3 رنز کے مقررہ وقت نے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا ہے۔

پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 تک رکھنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں