زمینی تنازع : مستونگ میں صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے صحافی نثار احمد شہید ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلی گل کند میں زمینی تنازع کے باعث پیش آیا، مقتول نثار احمد مستونگ کے سراوان پریس کلب کے سیکرٹری بھی تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی نثار احمد آج صبح مستونگ شہر میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے جس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، میت کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں