سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: (دنیانیوز) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 16 سے 31 اگست تک زیرِ التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15 دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں 33 ہزار 269 سول اور 10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں جبکہ 28 از خود نوٹسز زیرِ التواء ہیں،  سپریم کورٹ میں 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیرِ التواء ہیں۔

اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیرِ التواء ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں