وفاق اور صوبائی حکومتیں بجلی تقسیم کار کمپینوں کی کروڑوں کی نادہندہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاق اور صوبائی حکومتیں بجلی سپلائی کمپینوں کی کروڑوں کی نادہندہ نکلیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی چھ ارب 67 کروڑ ،گیپکو کی دو ارب 82 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ فیسکو کے ایک ارب 72 کروڑ ،آئیسکو کے 14 ارب، 13 کروڑ کے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ میپکو کے دو ارب 18 کروڑ روپے، پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑ روپے، وفاقی حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں جبکہ حکومت حیسکو کی پانچ ارب 53 کروڑ اور سیپکو کی نو ارب 13 کروڑ روپے کیسکو کے دو ارب 40 کروڑ ، ٹیسکو کے 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنی کی 33 ارب 5 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور اور ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 26 ارب 25 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ۔

پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد اور بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب، 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں