فروٹ کی ریڑھی لگانے والی خاتون کا بچہ اغوا کرنے والے ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے فروٹ کی ریڑھی لگانے والی خاتون کا بچہ اغوا کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سکس میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے، خاتون کے ساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے۔

31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزموں نے خاتون کا بچہ اغوا کیا، آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے کر بچے کی فوری بازیابی کے احکامات دیئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس ٹیموں نے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کر لیا، اغوا میں ملوث ایک خاتون سمیت دوملزموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزموں کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی، بچہ قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں