قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ممکن ہوگا: جاوید لطیف

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قانون بننے سے اسلام آباد کے ریڈ زون کا تحفظ ہو سکے گا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پہلےلوگ احتجاج کرتےتھےلیکن اسلام آباد کے ریڈ زون نہیں جاتےتھے، پی ٹی آئی کے دھرنےکےبعد ریڈ زون میں جانےکا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومتیں بنتی ہیں یا لائی جاتی ہے، حکومتوں کا کام یہ نہیں کہ آئےروزریڈ زون کی حفاظت کریں، قانون بننےسے ریڈ زون کا تحفظ ہوسکےگا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کیلئے قانون سازی ہو جائے تو قانون سب کےلیےبرابرہوگا، میری اپیل ہے کہ اسلام آباد کوکم ازکم احتجاج،دھرنوں کےلیےمعاف کردیں۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ موجودہ حکومت کواب بھی تحریک انصاف سےخوف ہے، ان کےپاپولر ہونے سےنہیں ان کی نیت سے خوف ہے،  پاکستان میں بغاوت کرنے والوں کو تاحال سزا نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سےسہولت کاری ختم نہیں ہوئی، ادارے نےان کی سہولت کاری پکڑی، فیض حمید کوصرف نجی سوسائٹی کےمعاملات میں نہیں پکڑا گیا، باقی ابھی حاضرسروس اورریٹائرڈ لوگ سہولت کاری کرنےوالےموجود ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بنوں چھاؤنی میں حملہ کرنےوالےکودہشت گرد اورمیانوالی میں حملہ کرنےوالےکوبےگناہ کیسےقراردیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں