بچوں کی سمگلنگ کا کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: (ویب ڈیسک) بچوں کی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا، عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر بھی کسٹڈی ٹرسٹ کو ہی دی ہے۔

وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے، عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں