اسلام آباد : 3نامعلوم افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، مقدمہ درج

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) اسلام آباد میں 3نامعلوم افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تیزاب گردی کا واقعہ گزشتہ رات ایف ٹین کے قریب پیش آیا، متاثرہ خاتون کی شناخت صائمہ کےنام سے ہوئی، متاثرہ خاتون کے چہرہ اور جسم کے دیگر حصے متاثر ہوئے ، تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایف ٹین مرکز میں نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں نیم بیہوشی کے عالم پڑی ہوئی تھی۔

متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ موقع پر خاتون کا جسم تیزاب سے جھلسا ہوا پایا گیا، خاتون کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ عارضی رہائش غوری ٹاؤن میں قیام پزیر ہے، خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس کو مزید بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں