علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کے وکلا سے بھی وارنٹ کی تعمیل کروا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں