سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا۔

نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لئے پونے دو ارب سے زائد کی رقم جاری کی جائے۔

نئی ڈبل کیبن گاڑیاں سندھ بھرمیں اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں