ڈیزل وافر ہونے پر اوگرا نے ستمبر کا کارگو منسوخ کر دیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہونے پر اوگرا نے ستمبر کا کارگو منسوخ کر دیا۔

اوگرا ترجمان کے مطابق اوگرا نے ریفائنریز اور چند آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی، اجلاس میں ریفائنریز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو مؤخر کر دیا گیا جبکہ اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا، دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کئے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب اوگرا ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جو کارگو پہلے ہی آچکا ہے اسے بانڈڈ سٹوریج میں رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں