پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا 15 سے 19 تاریخ تک کراچی جبکہ تیسرا 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے، لاہور اور کراچی کی طرح راولپنڈی سٹیڈیم میں بھی تعمیراتی کام ہو گا۔

سیریز کے لیے اگر کام روکا گیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تیاری مزید چیلنجنگ بن جائے گی، انگلینڈ سے شائقین کے گروپ بارمی آرمی کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے، کراؤڈ کے بغیر میچز کرانا بھی ممکن نہ ہو گا۔

ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پی سی بی متبادل آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے، یو اے ای پہلا انتخاب ہوگا مگر دبئی اور شارجہ میں 3 سے 20 اکتوبر تک آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ہونا ہیں، پاک انگلینڈ سیریز تقریباً انہی تاریخوں میں شیڈول ہے۔

ایسے میں یو اے ای کا صرف ایک وینیو ابوظہبی ہی دستیاب ہوگا، پی سی بی حکام سری لنکا میں بھی میچز کرانے پر غور کر رہا ہے، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں