کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، اتحادی جماعت نیوڈیموکریٹک پارٹی نے راہیں جدا کرلیں

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کو بڑا دھچکا، اتحادی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے حکومت سے راہیں جدا کرلیں۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، جگمیت سنگھ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مقابلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے اس لیے انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز باآسانی الیکشن جیت جائیں گے۔

جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہی امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022ء میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں