شہزادہ فیصل بن فرحان کا یورپی یونین کے نمائندے اور فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یورپی یونین کے نمائندے اور فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جوائنٹ کوآرڈینیشن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیگورنیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں مؤقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریلیا کی ہم منصب پینی وونگ سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں