موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 8 پروازیں منسوخ

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد کی 8 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 14 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئی ہیں، نجی ایئر لائن کا انتظامی بحران دوسرے دن میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو گیا۔

کوالالمپور اور کراچی کے مابین غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ لاہور اور شارجہ کے درمیان پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 150 اور 186 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے گلگت کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 604 منسوخ کی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دمشق سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس اے ڈبلیو 661 اور 662 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ مسقط سے کراچی کی پرواز او وی 511 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

پی آئی اے کی جدہ سے کراچی پرواز پی کے 762 دو گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے مابین پی آئی اے کی پروازیں پی کے 210 اور 211 ایک، ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

اسلام آباد سے ابوظہبی کی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 231 میں 6 گھنٹے اور اسلام آباد سے جدہ اور دبئی کی پرواز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں