سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے

لاہور: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں، کوئی جواب نہیں دوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں